ممبئی ،31دسمبر(ایجنسی)بالی ووڈ کے جانے مانے فلمساز مہیش بھٹ ایک بار پھر سے چھوٹے پردے کیلئے سیریل بنانے جارہے ہیں۔1995میں مہیش بھٹ نے شوباڈے کی کہانی پرمبنی سیریل
سوابھیمان کو ہدایت دی تھی۔یہ سیریل ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔مہیش بھٹ ایک بار پھر سے چھوٹے پردے کی طرف رخ کرنے جارہے ہیں۔خبر ہے کہ مہیش بھٹ چھوٹے پردے کے مشہور فلمساز راجن شاہی کے ساتھ مل کر ایک سیریل بنانے کی تیاری کرنے جارہے ہیں۔